لبنان میں اسرائیل کی بمباری میں ایک ہی گھر کے 6 افراد اور 3 پیرا میڈکس بھی شہید ہوگئے اور درجن زخمی ہوگئے۔

 لبنان میں اسرائیل کی بمباری میں ایک ہی گھر کے 6 افراد اور 3 پیرا میڈکس بھی شہید ہوگئے اور درجن زخمی ہوگئے۔


لبنان کے جنا سلسلہ جاری ہے، جس میں معصوم شہری، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایجنسیوں کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہائشی گھر پر بمباری کی، جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ اس دوران، قصبہ شریفہ پر بھی دو اور فضائی حملے ہوئے اور توپ خانے نے المنصوری اور مزدال زون کے علاقوں کو بھی حملے کا نشانہ بنایا۔ مغربی بقاع کے دو بڑے قصبوں اور دیگر دیہاتوں پر بھی فضائی حملے کیے گئے، جن کے ساتھ توپ خانے کی شیلنگ بھی جاری رہی۔

 

اسرائیلی حملوں میں 3 پیرامیڈکس اسٹاف بھی جان کی بازہ ہار گئے، جو طبی سہولیات کی فراہمی میں مصروف تھے۔ یاد رکھیں کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان 16 اپریل کو 10 روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوا، جسے بعد میں 24 اپریل کو مزید تین ہفتوں کے لیے بڑھایا گیا۔ لبنان کے ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ یونٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے حملوں میں شدت آنے کے بعد اب تک 2,883 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور 8,787 زخمی ہو چکے ہیں۔ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے والے وبی علاقے میں اسرائیلی فوج کے فضائی اور توپ خانے کے حملوں کبے گھر افراد کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 721 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ بے گھر خاندانوں کی تعداد 33 ہزار 125 بتائی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے